رفیق نےئر کی طرف سے پروپیگنڈہ مہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘داؤد گل
تازہ ترین : 1

رفیق نےئر کی طرف سے پروپیگنڈہ مہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘داؤد گل

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)رفیق نےئر کی طرف سے پروپیگنڈہ مہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہماری عزت کو اچھالہ نہ جائے ہم نے کسی کارکن پر حملہ نہیں کیا اگر کوئی شخص زخمی ہوا تو انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ دیکھ کر ہمارے خلاف کاروائی کرے نا بالغ بچوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کے لیے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی جا رہی ہے جس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما داؤد گل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ پیپلزمپارٹی کا گڑھ ہے کچھ لوگ پیپلز پارٹی کی مقبولیت دیکھ کر خائف ہیں انشاء اللہ وقت آنے پر ان کے تمام پروپیگنڈے خاک میں ملا دیں گے رفیق نےئر جن بچوں پر حملے کی بات کر رہے ہیں ان کے ورثاء بھی گواہ ہیں کہ ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا شمیم ، کریم شہید کا نام اور بچوں کو استعمال کر کے سانحہ 1987 کے واقعہ کو دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر حلقہ میں کوئی بھی سیاسی جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دا ر رفیق نےئر ہونگے ہم رواداری کی سیاست کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے محمد مطلوب انقلابی کے خلاف اگر کسی نے زبان کھولی تو اس کی زبان کاٹ دیں گے آمدہ الیکشن میں دمادم مست قلندر ہو گامحمد مطلوب انقلابی کو بھاری اکثریت سے جتوا کر اسمبلی میں بھیجیں گے۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:22:44

اپنی رائے کا اظہار کریں