پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘ڈاکٹر چوہدری فریاد ایڈووکیٹ
تازہ ترین : 1

پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘ڈاکٹر چوہدری فریاد ایڈووکیٹ

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پی پی پی کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہو تی رہیں لیکن پی پی پی نے ہر دور میں اپنی حیثیت کو ثابت کیا ہے ملک و قوم کی بقاء کی جنگ شاندار طریقہ سے لڑی ہے ملک و قوم کو نجات دلائی اور اس کے لیے لازوال لیڈروں کی قربانیاں پیش کیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر چوہدری فریاد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ 5 کھوئی رٹہ پی پی پی کا مضبوط قلع ہے پیپلز پارٹی کے سوا کوئی بھی قوت اسے ختم نہیں کر سکتی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ، چوہدری محمد یاسین اور مطلوب انقلابی کی قیادت میں مضبوط و منظم ہے آئندہ آنے والا دور بھی پیپلز پارٹی کا ہو گا کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حکومت بنائیں گے اچھل کود کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی موجودہ حکومت کی تعمیر و ترقی دیکھ کر دیگر جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الٹے سیدھے بیانات دے رہیں ہیں رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو ناراض کارکنوں سے رابطہ کرنا ہوگا کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی متحد و منظم ہے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن بھی دوسری جماعتوں میں شامل نہیں ہوا یہی ہماری کامیابی ہے ہمارا ووٹ کھوئی رٹہ کی دونوں جماعت سے دگنا ہے ہمارا کارکن ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہے مطلوب انقلابی کی قیادت میں مزید لوگ اپنی اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں محمد مطلوب انقلابی جیت کر اسمبلی میں پہنچیں گے ۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:22:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں