پیپلز پارٹی نے عوام کو جینے کا ڈھنگ سیکھایا ‘خواجہ جنید ارشاد

بدھ 11 نومبر 2015 14:16

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی نے عوام کو جینے کا ڈھنگ سیکھایا اس کے نظریات و افکار کا کوئی سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی البتہ تنقید برائے اصلاح جمہوریت کا حسن ہے لیکن محض بیان بازی سے پیپلز پارٹی کو تعمیر و ترقی کے ٹریک سے اتارنا کسی کے بس کی بات نہیں مخالفین اپنے آپ کو تسلی بیشک دیں پیپلز پارٹی کی مثال سمندر جیسی ہے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف باغ کے رہنما خواجہ جنید ارشاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزاد ی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا جو عزم کیا اس پر بھٹو کے نظریات کی کشمیری عوام قدردان ہے پاکستان پیپلز پارٹی پختہ نظریا ت کی حامل جماعت ہے آزاد کشمیر کا مستقبل پیپلز پارٹی ہی سے وابستہ ہے عوام نے اچھل کود اور دھونس و دھاندلی کی سیاست کو منوں مٹی تلے دبا دیا ہے رہنما پی ایس ایف باغ خواجہ جنید ارشاد نے مزید کہا کہ کوئی خطہ نوجوانوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا باغ کی عوام بلخصو ص پی ایس ایف باغ کی پہچا ن اور ہر دلعزیز نوجوان قیادت سردار ضیاء القمر کی قیادت اور قائدانہ صلاحیت پر بھرپور اعتماد ہے قدم بہ قدم ان کے ساتھ چلنے کو ہمہ وقت تیار ہیں انھوں نے پی ایس ایف کے نوجوانوں سے گزارش کی مخالفین کے پروپیگنڈے کی طرف دھیان نہ دیں بلکہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں شرقی باغ کی سیٹ جتوا کر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تحفہ میں دیں گے ۔