روس نے واڈا کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد ملک کی ڈوپنگ لیبارٹری کو بند کردیا
بدھ 11 نومبر 2015 14:10
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)روس نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا) کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد ملک کی ڈوپنگ لیبارٹری کو بند کردیا۔روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سربراہ نکیتا کمیوف کے مطابق لیبارٹری کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں ‘ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تمام احکامات کی مکمل تعمیل کی گئی۔روسی ایتھلیٹس پر واڈا کمیشن کی چونکا دینے والی رپورٹ میں منظم ڈوپنگ الزامات کے بعد روس کی جانب سے یہ پہلا دفاعی بیان تھا۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔نکیتا کمیوف کے مطابق رپورٹ کے ذرائع کی ساکھ پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے وہ خود ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ب ایک ایسے کھلاڑی جس نے کئی دفعہ قانون توڑا ہو اور نااہل ٹھہرا ہو جس کے الفاظ ہمارے الفاظ سے بھاری ہوں تو سوالات تو کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ روس کھیلوں کو شفاف بنانے کے لیے گامزن تھا اور ایجنسی ان کی سربراہی میں بڑی موثر سرگرمیاں کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ مسائل ہیں تاہم حقائق اور اعداد وشمار بتارہے ہیں کہ روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی موثر کام انجام دے رہی ہے ‘ ایجنسی نے دنیا میں سب سے زیادہ افراد کو سزائیں دی ہیں۔واضح رہے دو روز قبل واڈا کے تحقیقاتی کمیشن نے روس میں بڑے پیمانے پر ڈوپنگ اور کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے روسی ایتھلیٹس کو تمام مقابلوں بشمول 2016 کے اولمپکس گیمز سے بھی معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روس میں ڈوپنگ کے معاملات حکومت کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.