وفاقی وزیر کھیل اور شہر یار خان کے درمیان سنگین اختلافات ‘ شہر یار خان نے وزیر اعظم سے ملنے کی خواہش کر دی

بدھ 11 نومبر 2015 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو نے کے بعد چیئر مین شہر یار خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ مختلف معاملات پر شکایات کا ڈھیر لے کر جائیں گے نجی ٹی وی مطابق ملا قات میں شہریار خان دور ہ بھارت پروزیر اعظم کو وضاحتیں بھی پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریار خان پی سی بی معاملات میں مداخلت کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔یہ اختلافات چیئر مین پی سی بی کے دور ہ بھارت سے متعلق حکومت کو اعتماد میں نہ لینے کے بعد پیدا ہوئے ۔