پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 14 نومبر سے شروع ہوگا
تازہ ترین : 1
پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 14 نومبر سے شروع ..

پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 14 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 14 نومبر سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ میچز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،پہلا سیمی فائنل میچ مہران کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان 14 نومبر کو دن ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل مقابلہ پونا کلب اور سی ڈی اے کلب کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا-

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:08:28

اپنی رائے کا اظہار کریں