Live Updates

مودی دولت کی چمک سے کشمیریوں کے ضمیر خرید نہیں سکتا‘موجودہ پیکج جیسے لاکھوں پیکجز بھی کشمیری قوم جوتی کی نوک پر رکھتی ہے‘آزادی کشمیریوں کابنیادی حق اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آزادی سے کشمیریوں کو کوئی روک نہیں سکتا

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے کے جنرل سیکرٹری زاہد پرویز کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 11 نومبر 2015 13:59

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے کے جنرل سیکرٹری زاہد پرویز نے کہا ہے مودی دولت کی چمک سے کشمیریوں کے ضمیر خرید نہیں سکتا،موجودہ پیکج جیسے ہزاروں/ لاکھوں پیکجز بھی کشمیری قوم جوتی کی نوک پر رکھتی ہے،آزادی کشمیریوں کابنیادی حق اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آزادی سے کشمیریوں کو کوئی روک نہیں سکتا، اقوام عالم اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ،نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر تحریک انصاف پوری طاقت سے احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور نریندر مودی کو نانی یاد دلادینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔زاہد پرویز نے کہا کہ نر یند ر مو دی دہشت گر د ہے جنو بی ایشیا میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر حل میں ہے بھا رت کے وزیر اعظم دو رہ سر ی نگر کے مو قع پر کشمیر یو ں کو خر ید نے کے لیے جو بو لی لگا ئی تھی اسے کشمیر یو ں نے طما نچہ بنا کر مو دی سر کا ر کے منہ پر دے ما راہے انہو ں نے کہا کہ کشمیر ی آزاد ی کے حصو ل تک اپنی تا ریخ سا زجد و جہد جا ری رکھیں ہو ئے ہیں آزاد ی کشمیر کشمیر یو ں کی منز ل ہے اور وہ اسے حا صل کر کے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بے غیرتی اور شرم کی ایک گندی علامت کا روپ اختیار کر چکے ہیں اپنے ناجائز بچوں کو انتہائی پسندی کی لعنت میں گرفتار کر کے وہ پورے بھارت کو انتہائی پسند بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر اس وقت نریندر مودی کی ناجائز اولاد بھارت میں حکومت کر رہی ہے بھارتی عوام خود ہی بھارت میں خوف میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا انجام عبرت ایک خوف ناک عذاب کی مانند ہوگاجو ہندو ازم کا پرچار کر کے صرف اپنے مکارانہ عزائم حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی شکل میں ایک عذاب بھارت میں داخل ہو چکا ہے جو مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کیلئے خطرات کھڑے ہو رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات