وفاقی حکومت اقتصادی راہداری بارے گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات دور کرے،سراج الحق
بدھ 11 نومبر 2015 13:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اقتصادی راہداری بارے گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات دور کرے،مرکزی حب گلگت کو بنایا جائے،مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں،دیامر ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کی جائے نئی حکومت گلگت بلتستان سے کرپشن اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سالانہ اراکین جنرل کے اجلاس کے موقع پر گلگت بلتستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،سابق وزیر قانون ونائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین،عبدالعلیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،گلگت بلتستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لاکھوں نوجوان بے روزگارہیں جن کے لیے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے گلگت بلتستان حساس خطہ ہے پاکستان کے دشمن اس خطے میں قیام امن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں گلگت بلتستان پاکستان میں معشیت میں ریڈ کی ہڈی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہی ہے جماعت اسلامی نے اپنے اداروں اور اپنے وسائل کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور خدمت کا یہ کام جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان موثر سیاسی قوت ہے اس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ،گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کی اکائی ہے جماعت اسلامی ریاست کی وحدت پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کی وحدت کے خلاف ہونے والے اقدامات کی مزاحمت کرے گی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار اور باوقار سیٹ اپ دیا جائے اور اس خطے کو تحریک آزاد ی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کرنے کے لیے کشمیر کونسل کو ایک کیا جائے صدر اور چیف جسٹس بھی ایک ہو اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ اور مولانا عبدالسمیع نے مشترکہ طور پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں سڑکیں کھنڈارات ہیں سکول اور ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان میں نئی بننے والی حکومت مسائل کے حل کی طرف تو جہ دے ۔
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.