فرانسیسی صدر اور ایرانی صدر کی ملاقات حلال اورشراب سے پاک کھانا نہ ہونے کے باعث منسوخ

بدھ 11 نومبر 2015 13:58

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء )فرانسیسی صدر اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات حلال اورشراب سے پاک کھانا نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکام نے حسن روحانی کی جانب سے عشائیہ میں حرام گوشت اور شراب نہ شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر حسن روحانی 16 نومبر کو پیرس کا دو روزہ دورہ کرینگے۔

اپنے دورے کے دوران حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسس اولاندے سے ملاقات اور صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کرنا تھی۔ حسن روحانی نے کھانے میں حلال گوشت اورشراب نہ ہونے کی درخواست کی تھی جسے فرانس حکام نے مسترد کردیا۔ ایرانی صدر نے حلال گوشت اورشراب سے پاک کھانے کی میز نہ ہونے کے باعث ملاقات کو منسوخ کردیا۔