امریکی کانگریس نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی پابندی میں دسمبر2016 تک توسیع کردی

بدھ 11 نومبر 2015 13:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) امریکی کانگریس نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی پابندی میں دسمبر2016 تک توسیع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے منصوبے میں کانگریس رکاوٹ بن گئی۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی پابندی میں دسمبر2016 تک توسیع کردی ۔امریکی سینیٹ نے 615 ارب ڈالر نظر ثانی شدہ دفاعی پالیسی بل کی منظوری دے دی ہے۔۔ بل کے حق میں91 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے۔ دفاعی بل کے تحت گوانتا ناموبے جیل اکتیس دسمبر 2016 سے پہلے بند نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے رواں سال کے آخر تک گوانتاناموبے جیل بند کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :