خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری‘ متاثرین زلزلہ کی مشکلات ناقابل برداشت ہونے لگیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 13:31

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے جاری ہے ،جس کے باعث متاثرین زلزلہ کی مشکلات ناقابل برداشت ہونے لگی ہیں ‘زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور برفباری سے پیدا مشکلات کے باوجود پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے تاہم صحت کی سہولیات سخت موسم کی وجہ سے ناکافی ثابت ہورہی ہیں ،مالاکنڈ سمیت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متاثرین بھیگے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ، منفی درجہ حرارت نے متاثرین کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ زلزلہ متاثر علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز سے جمعہ تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے ، زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،متاثرین کھلے آ سمان تلے پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :