شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
تازہ ترین : 1
شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے ..

شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی کو مبارک باد دے دی منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کر دی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلائیں گے ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے بلند و بانگ دعوے کئے تھے کہ اگر ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو انہیں مبارکباد نہیں دوں گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 13:24:34

اپنی رائے کا اظہار کریں