رہائش گاہ پر چھاپہ ، دو سینئر سول ججز نے معاملہ عدالت کے باہر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 11 نومبر 2015 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ایک دوسرے کو طویل مقدمہ میں ملوث کرنے کی بجائے دو سینئر سول ججز نے ایک سرکاری رہائش گاہ کے تنازع پر معاملے کو خوش اسلوبی سے عدالت کے باہر حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سات نومبر کو سینئر سول جج مختار رانجھا کو کوہسار پولیس نے اور دیگر کو ایک دوسرے سول جج کے گھر پر چھاپہ مارنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا تھا ۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دونوں ججز رانجھا اور شیخ محمد سہیل نے عدالت سے باہر معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ معاملہ آئندہ دو تین روز تک حل ہوجائے گا اور بار نے اس معاملے کے حل میں اہم کردارادا کیا ہے