حکو مت نے اسلام آباد پولیس میں خالی آ سا میا ں پر کر نے کی اجا زت دیدی

بدھ 11 نومبر 2015 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹر طلحہ محمود نے خالی اسامیوں کے لئے سوال اٹھایا ہے جس پر وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے اور 63 خالی آسامیوں میں سے 47 خالی آسامیوں کو براہ راست کرنے والے ہیں اور باقی ڈپوٹیشن پر مکمل کر دی گئی ہیں مزید ایک سوال پوچھا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں 448 آسامیاں خالی ہیں باوجود اس کے کہ جرائم کی شرح زیادہ ہو گئی ہے مگر ان آسامیوں کو پر نہیں کیا گیا حکومت نے موقف دیا ہے کہ یہ آسامیاں وقت کے ساتھ ساتھ خالی ہوتی رہی ہیں اور ان کے لئے اجازت دے دی گئی ہے کہ آہستہ آہستہ پر کی جا رہی ہیں اور جلد ہی خالی آسامیوں کو پر کر کے جرائم کو کنٹرول کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :