Live Updates

ججز سمیت سب کا احتساب ہو نا چاہیے اور جوڈیشل کمیشن کا دوبارہ فعال ہونا خوش آئند ہے ‘جب عمران خان اپنی شادی کی تصاویر خود جاری کر یں گے تو پھر ان سے طلاق پر سوال بھی ہوگا

سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 11 نومبر 2015 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ ججز سمیت سب کا احتساب ہو نا چاہیے اور جوڈیشل کمیشن کا دوبارہ فعال ہونا خوش آئند ہے ‘جب عمران خان اپنی شادی کی تصاویر خود جاری کر یں گے تو پھر ان سے طلاق پر سوال بھی ہوگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کی سب کا احتساب بلا تفر یق ہو نا چاہیے کیونکہ احتساب کے بغیر اداروں کی کار کردگی کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا اور میں سمجھتی ہوں کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیکر بھی کام نہ کر نیوالے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے اور اس کیلئے جوڈیشل کمیشن کا فعال ہونا بھی خوش آئند ہے وکلاء کو بھی خود احتسابی کا فارمولااپناناہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون سے اسکی نجی زندگی میں مداخلت کرنے اور اس سے سوال کر نے کاکوئی حق نہیں لیکن جب عمران خان اپنی شادی کی تصاویر خود جاری کر یں گے تو پھر ان سے طلاق پر سوال بھی ہوگا اس لے انکو غصہ نہیں کر نا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات