الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی‘ سیکرٹری خزانہ طلب

بدھ 11 نومبر 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی‘ آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے کسان پیکج کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر مزید سماعت 17نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظر ثانی کے لئے کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کو طلب کررکھا تھا۔