پی ٹی آئی کے رہنما انصر ہرل نے مٹیلہ فری بس سروس کا آغاز کردیا
تازہ ترین : 1

پی ٹی آئی کے رہنما انصر ہرل نے مٹیلہ فری بس سروس کا آغاز کردیا

کوٹ مومن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما انصر ہرل نے مٹیلہ فری بس سروس کا آغاز کردیا ۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار جیت مقدر کی بات ہے عوام کی خدمت میرا اصل منشور ہے وہ اللہ نے جس طرح بھی مجھے توفیق دی عوام کی خدمت کرتا رہوں گااس سے پہلے فری ڈسپنسری کا قیام بھی آپ کی دعاؤں سے عمل میں آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری بس سروس سٹوڈنٹس کو کالج یونیورسٹی میں پہنچنے کے لیے آنے والی پریشانیوں کا سدباب ہے اس میں کسی کی مالی معاونت یا فنڈنگ نہیں یہ حقیتاًفی سبیل اللہ کی غرض سے شروع کیا ہے اس کے بعد میرا منصوبہ ہے کہ جن غریبوں کے پاس گھر بنانے کے وسائل نہیں انہیں اچھے معیاری گھر بنا کردوں۔یاد رہے انصر ہرل پی پی 31 کا الیکشن 2013میں پی ٹی آئی کے نمائندہ تھے ،(ن)لیگی امیدوار میاں مناظر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 13:13:38

اپنی رائے کا اظہار کریں