بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان

بدھ 11 نومبر 2015 13:02

سنگاپور ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی زائد رسد کے باعث سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 47 سینٹ کی کمی سے 43.74 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے معاہدے 26 سینٹ کی کمی سے 47.18 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔