چین کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران 5.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
تازہ ترین : 1

چین کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران 5.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

بیجنگ ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) چین کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران 5.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں فیکٹریوں، ورکشاپس اور کانوں کی پیداوار میں 5.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ ریٹیل سیلز گزشتہ ماہ کے دوران 11.0 فیصد اور بنیادی ڈھانچے پر حکومتی اخراجات میں رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 13:02:11

اپنی رائے کا اظہار کریں