نئے و پرانے گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ
تازہ ترین : 1

نئے و پرانے گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ

فیصل آباد۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں ، کمبلوں ، گرم لحافوں ، کوٹ ، سویٹرزسمیت ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی خصوصی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب ، محنت کش ،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 13:01:31

اپنی رائے کا اظہار کریں