‘ پرائمری سکول رحیم آباد کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دی جائے‘ ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان

بدھ 11 نومبر 2015 12:56

سوات۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)ڈیڈ ک چیئرمین اورایم پی اے فضل حکیم خان سے گور نمنٹ پر ائمر ی سکول کے مسائل کے حوالے سے رحیم آباد کے نو منتخب عوامی نمائند وں اور علاقہ عمائدین کی ملاقات ،ملا قات کے دوران ڈ یڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے مسائل کے حل کے حوالے سے وفدکو یقین دہانی کرائی ،ضلعی کونسلر آفر ین خان ،پا کستان تحر یک انصاف کے تحصیل صدر اقبال محمو داورویلج کونسلر ز کی ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کے ساتھ ملاقات کی ،ملاقات میں وفد نے گور نمنٹ پرائمر ی سکول بلڈ نگ کے مسائل کے حوالے سے ڈیڈ ک چیئرمین کو آگاہ کیا ،جس پر فوری طور پر ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے ایس ڈی ای او سید مختیا ر ایجو کیشن کو ہد ایت جاری کی کہ قانون کے مطابق بلڈ نگ کے مسائل پر خصوصی توجہ دیکر حل کریں ،تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کر نے میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔