صوابی میں چاروزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار 206بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائینگے

بدھ 11 نومبر 2015 12:56

صوابی۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)ضلع صوابی میں چار روز ہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی‘اوریہ مہم ضلع بھر میں جمعے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار 206بچوں کو پولیو کے ویکسین پلایے جائیں گے۔ جب کہ اس کے لئے 639 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 623پولیس اہلکاراتعینات کئے گئے ہیں ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کے لئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے ۔