Live Updates

صوابی خیبر پختونخوا کے غیور پختون عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دیں گے‘ مولانا گل نصیب خان

بدھ 11 نومبر 2015 12:55

صوابی۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب اور سندھ کی طرح خیبر پختونخوا کے غیور پختون عوام آئندہ الیکش پی ٹی آئی کو شکست دیں گے ‘ ان خیالات کااظہار جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے تورڈھیر ضلع صوابی میں سابق ایم پی اے عبدالماجد خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا‘اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق،ضلعی نائب ناظم حاجی عصر خان ،تحصیل کونسلر مستجاب ایڈوکیٹ ،پریس سیکرٹری مولانا محمد ہارون حنفی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر گل نصیب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کو بے اختیار رکھتے ہوئے ان کا مذاق اُڑاتے ہیں‘جس کا خمیازہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بھگتے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بد امنی ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ اور زلزلہ زدگان کو امداد پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :