Live Updates

پی ٹی آئی دھاندلی دھاندلی کا شور بند کر کے خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے‘ ملک سید عمران

بدھ 11 نومبر 2015 12:55

صوابی۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ڈھائی سال کے عرصے میں خیبر پختونخوا میں کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہیں کیا‘ جو کہ پختون قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے‘ پی ٹی آئی دھاندلی دھاندلی کا گیم بند کر کے خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ‘ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ نے ہمیشہ ملک کی سالمیت ، آئین کی بالادستی ، جمہوری اداروں اور جمہوریت کی بقاء کے لئے سیاسی جدوجہد کی ہے۔ عوام نے منفی سیاست اور کنٹینر سیاست کو مکمل طور پر مستر د کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی حکومت چلا رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز عمل ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :