ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ میں آزادکشمیر کی ٹیم کی بہترین کارکردگی

بدھ 11 نومبر 2015 12:51

ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ میں آزادکشمیر کی ٹیم کی ..

لاہور،مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ میں آزادکشمیر کی ٹیم کی بہترین کارکردگی، ایک سلور اور تین براؤنز میڈلز حاصل کرکے آزادکشمیر کا نام روشن کیا، آزادکشمیر کی ٹیم کی قیادت، کوچنگ عرفان مغل نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ کا انعقادا لاہور میں ہوا جس میں پاکستان بھر سمیت 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔

آزادکشمیر کی پانچ رکنی ٹیم نے ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان مغل کی قیادت میں شرکت کی۔ آزادکشمیر کی پانچ رکنی وویمن ٹیم نے چیمپین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک سلور اور تین براؤنز تغمے حاصل کرکے آزادکشمیر کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

سلور میڈل عروج ذوالقرنین جبکہ براؤنز عائشہ ہمدانی، نوشین خواجہ اور عائشہ صدیقہ نے حاصل کیے۔

ٹیم کی قیادت ، کوچنگ اور انتظامات عرفان مغل نے کیے ۔ واضح رہے کہ وویمن ٹیم کی لاہور چیمپین شپ میں شرکت، مقابلے کے دوران کے جملہ اخراجات پلیئرز نے از گرہ خود برداشت کیے۔ آزادکشمیر میں سپورٹس بورڈ کا ایک بڑا محکمہ قائم ہونے کے باوجود جوڈو چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی خواتین ، ٹیم کوچ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا جبکہ چیمپین شپ میں شامل دیگر صوبہ جات کی ٹیموں کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے نہ صرف سرکاری آفیسران نے شرکت کی بلکہ جملہ اخراجات بھی برداشت کیے۔

جبکہ محکمہ سپورٹس آزادکشمیر کی بے حسی کے باعث آزادکشمیر وویمن ٹیم کو پراپر یونیفارم مہیا کرنا تو درکنار انعامات حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد نہ دیاس کے باوجود آزادکشمیر جوڈو وویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان بھر میں آزادکشمیر کا نام روشن کیا۔ واضح رہے کہ عرفان مغل قبل ازیں بھی پاکستان میں ہونے والے کئی ایونٹس میں آزادکشمیر کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بہترین پرفارمنس کے باعث آزادکشمیر کی نیک نامی کا باعث بنے ہیں۔