کابل میں طالبان کے خلاف احتجاج ، مظاہرے میں دو ہزار سےزائد افراد شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 12:48

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : افغانستان کے دارالحکومت میں طالبان کے خلاف یوم ھٰذا ایک غیر معمولی عوامی مظاہرہ کیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق مظاہرہ گذشتہ ویک اینڈ پر ان چھ افراد کے سرقلم کیے جانے کے خلاف تھا، جنہیں طالبان نے ہلاک کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے میں قریباً دو ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔ جبکہ مظاہرین نے افغنستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ حکام نے بتایا کہ طالبان نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ان تین مردوں اور تین خواتین کو ایک ماہ قبل اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کے سر قلم کر دئے گئے.

متعلقہ عنوان :