آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

بدھ 11 نومبر 2015 12:46

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ انگلینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد 5 قومی بلے باز ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے ۔ آئی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بدستور دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ یونس خان کی 2 درجے تنزلی ہو گئی۔

(جاری ہے)

سینتیس سالہ مڈل آرڈر بلے باز چھٹی سے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹاپ ٹونٹی بلے بازوں میں اسد شفیق ، سرفراز احمد اور اظہر علی بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف مین آف دی سیریز یاسر شاہ 846 پوائنٹس کے ساتھ بولنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین رینکنگ کے لیے لنک پر کلک کریں

http://www.urdupoint.com/sports/icc-team-rankings/odi.html

http://www.urdupoint.com/sports/icc-player-rankings/odi-batting.html

متعلقہ عنوان :