ججز کے ساتھ ساتھ وکلاء کابھی احتساب ہونا چاہیے، عاصمہ جہانگیر

بدھ 11 نومبر 2015 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے دو ججز سپریم جوڈیشل کونسل میں الزام ثابت ہونے تک کام کرسکتے ہیں ۔ ججز کے ساتھ ساتھ وکلاء کابھی احتساب ہونا چاہیے جج کام نہیں کرتے وہ ملک کا نقصان کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند وکلاء کے منفی رویئے سے وکلاء بدنام ہوتے ہیں ججز کے ساتھ ساتھ وکلاء کا بھی احتساب ہونا ضروری ہے ہائی کورٹ کے دو ججز سپریم جوڈیشل کونسل میں الزام ثابت ہونے تک کام کرسکتے ہیں جو جج کام نہیں کرتے وہ اس ملک کا نقصان کرتے ہیں