شام کو اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: نیتن یاھو
بدھ 11 نومبر 2015 12:40
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے توسط سے ایران کو سخت پیغام بھیجا ہے کہ اگر شام کی سرزمین سے صہیونی ریاست پر فائرنگ کی تو اسرائیلی فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکن پروگریسو سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کی روک تھام کے لیے مختلف آپشن کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی اسلحہ کے ذخائر کو ماضی میں متعدد مرتبہ تباہ کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اسرائیلی فوج شام میں حملے جاری رکھے گی۔ اس موقع پر نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر ولادی میر پوتن پر واضح کر دیا تھا کہ اگر شام کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔(جاری ہے)
ماضی میں کئی باری ہماری افواج نے شامی فوج کے مراکز کونشانہ بنایا۔
اگر ایران نے وادی گولان میں اسرائیل کے خلاف کوئی نیا محاذ کھولا تو تل ابیب اس کا بھی ایسے ہی جواب دے گا جیسے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو دیا گیا تھا۔نیتن یاھو کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر پر واضح کر دیا تھا کہ ایران سے شام کے راستے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ تک مہلک ہتھیاروں کی فراہمی کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمیں پتا چلا کہ شام کے کسی خفیہ ٹھکانے میں ایرانی اسلحہ چھپایا گیا ہے تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔ ہم نے شام میں ایرانی اسلحہ کے کئی مراکز پر بمباری کر کے انہیں نیست ونابود کر دیا جس کے بعد اب شامی فوج کے لیے ایران سے لایا گیا اسلحہ لبنان منتقل کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے شام میں اسلحے کے مرکز پر بمباری کا پہلی بار علانیہ اعتراف کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک شام کی جنگ میں نہیں کودے گا مگر جب سے روسی فوج نے شام میں مداخلت شروع کی ہے اس کے بعد متعدد مرتبہ روسی اور اسرائیلی جنگی طیاروں کا بھی آمنا سامنا ہوا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.