ششی تھرور کی اہلیہ کی ہلاکت زہر سے نہیں ہوئی،ایف بی آئی

بدھ 11 نومبر 2015 12:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)بھارت کی کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی اہلیہ کی ہلاکت زہرسے نہیں ہوئی ، یہ انکشاف امریکی ادارے ایف بی آئی نے اپنی ایک امیل میں کیا ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پولیس کو بھی گئی ایک ای میل میں ایف آئی اے نے بتایا کہ سْنندا پْشکر کو زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ 51 سالہ سْنندا پْشکر گزشتہ سال جنوری میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ابتدا میں ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا مگر بعد میں دہلی پولیس نے زہر دیے جانے کے شبے میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، اس بارے میں ششی تھرور سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔