ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹیلن فورربوٹ بھی میدان میں آگئے

ربوٹ بم کو ناکارہ بنانے اور ٹارگٹ پر فائر نگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جدید امریکی ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال کر چکی ہیں،میڈیا رپورٹ

بدھ 11 نومبر 2015 12:39

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اب ٹیلن فورربوٹ بھی استعمال کیا جائے گا ،یہ ربوٹ بم کو ناکارہ بنانے اور ٹارگٹ پر فائر نگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ، جدید امریکی ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب پاکستان میں بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹیلن فور روبوٹ استعمال کیے جائیں گے۔ ٹیلن فور نہ صرف بم کو ناکارہ بنا سکتا ہے بلکہ ٹارگٹ پر فائرنگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اب ٹیلن فورروبوٹ کا استعمال کیا جائے گا، جدید امریکی ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کی طرف سے ملنے والے ٹیلن فور روبوٹ اب پاکستان میں بھی قانون نافذ کرنیو الے اداروں کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ٹیلن فور کو آپریٹ کرنے والے اہلکاروں کی تر بیت مکمل ہونے کے بعد یہ روبوٹ اب دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیلن فور روبوٹ یا پیک بوٹ کی رینج 200میٹر ہے اور یہ 35پاؤنڈ تک وزنی بم کو نہ صرف اٹھا سکتا ہے بلکہ اسے ڈی فیوزبھی کر سکتا ہے۔

روبوٹ پر نصب کیمروں کی مدد سے ٹارگٹ کی جگہ کے نہ صرف مناظر کنٹرول بورڈ پر دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ جدید مائیکروفون کی مدد سے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی جا سکتی ہے۔نائٹ آپریشن کے لیے اس پر ایل ای ڈی لائٹیں نصب ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلن فور پر3 مختلف ساخت کی رائفلیں بھی لگائی جا سکتی ہیں، جن کی مدد سے ٹیلن فور ٹارگٹ پر فائرنگ کرنے کی بھی خوب صلاحیت رکھتا ہے۔