ایف آئی اے کی کارروائی انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر راجہ فدا حسین گرفتا ر

بدھ 11 نومبر 2015 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر راجہ فدا حسین کو گرفتار کر لیا ہے ملزم پیسوں کے عوض لوگوں کو ترکی اور ایران کے راستے یورپ بھیجتا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایف آئی اے نے وفاقی دارلحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے ملزم راجہ فدا حسین کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور 2004سے ایران اور ترکی کے ذریعے لوگوں کو یورپ بھیجواتا تھا اور سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا ۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے قریبی ساتھی محس ایرانی ،ترکا محمد اور ہنڈی ایجنٹ ظہور پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں اور انہیں کی نشاندہی پے ملزم فدا حسین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف ائی آے نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔