پانپور میں نوجوانوں اور خواتین کی گرفتاریاں پی ڈی پی کے گولی نہیں بولی کے پرفریب چہرے سے نقاب کشائی ہے ، سید علی گیلانی

بدھ 11 نومبر 2015 12:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے وادی کشمیر میں بالعموم ڈاؤن ٹاؤن سرینگر اور زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی میں بالخصوص نوجوانوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن اور جنگی پیمانے پر نوجوانوں کے گھروں پر شبانہ چھاپہ ڈال کر انہیں گرفتار کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں پی ڈی پی کے گولی نہیں بولی کے پرفریب چہرے سے نقاب کشائی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ اگر فوری طور پر ان پر رکاوٹ نہ ہٹائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کی تمام تر ذمہ داریاں پی ڈی پی اور ریاستی پولیس پر عائد ہوگی انہوں نے پی ڈی پی کے رول کو گھناؤنا اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے گولی نہیں بولی قیدیوں کی رہائی اور آر ایس ایس کو روکنے کے پرفریب نعروں کے نام پر لوگوں سے ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کرلیا مگر اقتدار میں آنے کے بعد ان کے یہ نعرے گولی ہی گولی مزید گرفتاریاں اور آر ایس ایس کو بلانے میں بدل گئے انہوں نے شہر خاص میں نوجوان کو گرفتار کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر تشدد ڈھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ک پولیس کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا کہ وہ گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے گیلانی نے زینہ کوٹ ایم ایم ٹی میں یس آر پی ایف کے ذریعے گوہر نذیر ڈار کی ہشادت کیخلاف پرامن احتجاجیوں پر بھی بے تحاشا طاقت کا استعمال کیا اور نوجوانوں کو زخمی اور گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایک طرف ظالم فورسز ہمارے نونہالوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے دوسری طرف اس ظلم و بربریت پر آنسو بہانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے حیریت چیئرمین نے پانپور میں پولیس کی طرف سے کم عمر بارہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند رکھنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نوجوان ملین مارچ میں شرکت کے لئے گاڑی میں سرینگر آرہے تھے پولیس نے انہیں پانپور میں گرفتار کرلیا گیلانی نے دخترات ملت سربراہ آسیہ اندرابی ، ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اور دیگر اکتیس خواتین کی مسلسل نظر بندی اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

متعلقہ عنوان :