روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

بدھ 11 نومبر 2015 12:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جمعرات و بعد از نماز عصر اسلام آباد میں منعقد ہوگا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور رکن قاری محمد حنیف جالندھری زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :