خیبر پختونخواہ کےا سکولوں‌میں‌ پینٹ شرٹ کو بطور یونیفارم رائج کرنے کے خلاف جماعت اسلامی میدان میں‌آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 12:28

خیبر پختونخواہ کےا سکولوں‌میں‌ پینٹ شرٹ کو بطور یونیفارم رائج کرنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ کے اسکولوں میں پینٹ شرٹ بطور یونیفارم کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں پیٹ شرٹ کو بطور یونیفارم رائج کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی کوئی مشورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین ہونے والے معاہدے کی شق نمبرآٹھ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے وزار کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس معاملے کو کابینہ میں اُٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دوسری اقوام کی نقل محض غلامانہ صلاحیت پیدا کر تی ہے۔

متعلقہ عنوان :