نوجوانی میں خاصی نادان تھیں ‘وقت سے بہت کچھ سیکھا‘ بپاشا باسو

بدھ 11 نومبر 2015 12:23

نوجوانی میں خاصی نادان تھیں ‘وقت سے بہت کچھ سیکھا‘ بپاشا باسو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ انہوں نے گزرتے وقت کے ساتھ اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، وہ ایسی اداکارہ نہیں ہیں جو اپنے ساتھ ہر وقت سلیبرٹی ہونے کا ٹیگ لگا کر گھومتی ہیں۔

(جاری ہے)

بپاشا باسو نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے بارے بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ان کو سر پر سوار نہیں کرتیں البتہ اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ نوجوانی میں خاصی نادان تھیں لیکن انہوں نے وقت سے بہت کچھ سیکھا اور اب تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنی ذاتی زندگی جینا سیکھ گئی ہیں۔

اداکارہ نے اداکار کرن سنگھ گورور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ کررہی ہوں اس سے اچھی طرح واقف ہوتی ہوں اس لئے دنیا کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتی۔