پاکستان فلم انڈسٹری نے ترقی کی راہ پرقدم رکھ دیا ہے‘عمائمہ ملک
بدھ 11 نومبر 2015 12:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔اب انٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستانی فلموں کو لے جانے کے راستے صاف دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف موضوعات پر بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں کے باعث جہاں پاکستانی سینما گھر آباد ہو رہے ہیں، وہیں بیرون ممالک بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اب اپنی فلمیں دیکھنا چاہتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار عمائمہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی سے فلمسازی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ بہت سے نوجوان فلم میکرز اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس پروفیشن میں آرہے ہیں جب کہ فلمی دنیا میں بہت سے نوجوان فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتیں متعارف کروانے کا موقع مل رہا ہے۔(جاری ہے)
اب فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکاہے اورشائقین فلم ایک ہی اسٹارکاسٹ کی فلمیں دیکھنے کے بجائے نئے چہرے دیکھ کر انٹرٹین ہو رہے ہیں۔
اسی لیے گزشتہ چند برسوں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ بالی ووڈاسٹارزکی فلموں کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلموں کا بزنس بہترین رہا ہے، جوبہت ہی خوش آئند بات ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ترقی کی راہ پرقدم رکھ دیا ہے اورجس طرح سے ہمارے باصلاحیت نوجوان فلم میکرز مختلف اور مشکل موضوعات کا انتخاب کرکے فلمیں بنا رہے ہیں، وہ دن دور نہیں ہیں کہ جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ پڑوسی ملک بھارت میں بننے والی فلموں سے زیادہ ہوگی۔ اس وقت ہماری فلموں کے موضوع، کہانی، کیمرہ ورک اور دیگر تکنیکی کام ہر لحاظ سے انٹرنیشنل معیار کی فلموں کے عین مطابق ہے۔یہ تبدیلی پاکستان فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے اب ہمارے ویران سینما گھر آباد ہو رہے ہیں بلکہ ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما گھروں کی تعمیر کا عمل بھی تیز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے چند برسوں میں پاکستان میں پاکستانی فلمیں ہی کامیابی اور بہترین کاروبار کی ضمانت ہوا کریں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.