اسلام آباد : اگر کوئی سردی سے مرنے والے 5 ماہ کے بچے کو یہ بتا دیتا کہ نواز شریف نے بلوکی پاور پلانٹ سے 110 ارب روپے بچائے ہیں‌ تو شاید وہ مرنے سے بچ جاتا۔ پاکستانی کالم نگار اور صحافی جاوید چوہدری نے وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 12:19

اسلام آباد : اگر کوئی سردی سے مرنے والے 5 ماہ کے بچے کو یہ بتا دیتا کہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے گذشتہ روز بلوکی پاور پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کیے گئے خطاب پر پاکستان کے صحافی اور مشہور کالم نگار جاوید چوہدری نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم نواز شریف بلوکی میں 110 ارب روپے کی بچت کا اعلان کر رہے تھے تبھی شانگلہ میں برفباری جاری ہونے کے سبب درجہ حرارت منفی 2 ہو گیا اور وہاں ایک خیمے میں موجود 5 ماہ کا بچہ سردی برداشت نہ کر سکنے کے سبب فوت ہو گیا.

(جاری ہے)

جاوید چوہدری نے حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ 5 ماہ کا بچہ وزیر اعظم نواز شریف کا کرپشن فری اور لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیکھنے سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن اگر کوئی اس کو یہ بتا دیتا کہ حکومت نے بلوکی پاور پلانٹ سے 110 ارب روپے کی بچت کی ہے تو شاید وہ نہ مرتا. انہوں نے مزید کہا کہا اگر اس بچے کو یہ بتا دیا جاتا کہ لاہور اور ملتان موٹروے بنے گی اور اورنج لائن ٹرین کا بھی لاہور میں آغاز کیا جائے گا تو شاید یہ بچہ بچ جاتا. حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: