آسٹریلیا میں شارک کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی

بدھ 11 نومبر 2015 12:01

سڈنی ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شارک کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شارک کے حملے سے 20 سالہ تیراک شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد مقامی افراد نے حکومت نے شارک مچھلیوں کے حملے کو روکنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو ساحلی پٹی پر شارک مچھلیوں کے حملے روکنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کرنا ہونگے اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسی طرح قیمتی جانیں ضائع ہوتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں اب تک14مقامی اورغیرملکی افراد پر شارک حملے ہوچکے ہیں اور ان میں متعدد افراد شدید زخمی اورمعذور بھی ہوئے ہیں۔