روس، حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں مقامی فنکار کو سزا

بدھ 11 نومبر 2015 12:00

ماسکو ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) روس نے مقامی فنکار پیوٹر پالینسکی کو ماسکو میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران فیڈرل سکیورٹی بیورو کے مرکزی دروازے کو جلانے کے الزام میں30دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرایع ابلاغ کے مطابق ماسکو کی ضلعی عدالت نے پیوٹر کو فیڈرل سکیورٹی بیورو کے مرکزی دروازے کو جلانے کے الزام میں30دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہے کہ پیوٹر کو 8دسبمبر کو رہا کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی ایک حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں ایک فنکار کو عدالت نے 3سال کی سزا سنائی تھی۔