آسٹریلیا نے امیگریشن قوانین بارے عالمی تنقید کو مسترد کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 12:00

سڈنی ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن پیٹر ڈوٹن نے آسٹریلیا کے امیگریشن قوانین کا دفاع کرتے ہوئے اس بارے اقوام متحدہ اور بعض ممالک بشمول شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے تمام افراد کی درخواستوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور جن ممالک کے سیاسی حقوق کے بارے حالات بہتر ہوئے ہیں ان سے تعلق رکھنے والے سیاسی پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے امیگریشن قوانین پر بنگلادیش ، ایران اور شمالی کوریا نے بیجا تنقید کی ہے اور ہمیں حیرت ہے کہ شمالی کوریا جیسے ملک ہمیں انسانی حقوق کا درس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :