امریکہ نے جنوبی کوریا کے سابق صدر چن ڈو ہوان کی غبن کی رقم کوریائی حکومت کو واپس کردی

بدھ 11 نومبر 2015 11:57

واشنگٹن ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) امریکہ نے جنوبی کوریا کے سابق صدر چن ڈو ہوان کی غبن کے ذریعے چھپائی گئی دس لاکھ ڈالر حکومت کو واپس کردیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چن ڈو ہوان نے یہ غبن 1996ء میں کیا اور دولت کو امریکہ میں چھپایا تاہم امریکی حکام نے اس رقم کی تلاش میں کئی سال صرف کردیے۔یہ رقم امریکہ کے داخلی سلامتی کے وزیر جے جوہنسن نے ایک ملاقات کے دوران جنوبی کوریا کے وزیر انصاف کونگ کے حوالے کی۔اس موقع پر جے جوہنسن نے کہا کہ رقم کی واپسی بدعنوانی کیخلاف امریکی عزم کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :