سابق امریکی صدر جمی کارٹر کینسر سے صحتیابی کی جانب لوٹنے لگے

بدھ 11 نومبر 2015 11:57

واشنگٹن ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کینسر کے مرض سے صحتیابی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔جمی کارٹر کے معاونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 91 سالہ سابق صدر جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اب صحتمندی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز انتہائی توجہ کے ساتھ سابق صدر کا علاج کررہے ہیں جس سے ان کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔ڈاکٹروں نے جمی کارٹر کے جگر سے گلٹیاں کامیابی سے نکال لی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جمی کارٹر میں بیماری کی مزید علامات سامنے نہیں آرہیں اور ان کا اصل مسئلہ حل کردیا گیا ہے البتہ بیماری کا تجزیاتی عمل جاری رہے گا۔