چلی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بدھ 11 نومبر 2015 11:57

سنتیاگو ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) چلی کے وسطی ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چلی کے شہر کوکمبو کے 93 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ساحلی علاقے میں تھا، ابتدائی طور پر ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ایک گھنٹے بعد 6.8 شدت کے زلزلے سے یہ علاقہ دوبارہ لرز اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،۔ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔