امریکا، میسوری یونیورسٹی کے صدر و چانسلر کا نسلی امتیاز روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 11 نومبر 2015 11:55

واشنگٹن ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) امریکا کی میسوری یونیورسٹی کے صدر اور چانسلر نے نسلی امتیاز روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی میسوری یونیورسٹی کے صدر اور چانسلر دونوں نے گزشتہ روزاپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے یہ اعلان ،طلبا کی طرف سے ایک بڑے مطالبے کے ردعمل میں سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی قیادت نے کیمپس میں نسلی امتیاز اور اس طرح کے دیگر مبینہ واقعات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے۔

چانسلرٹم وولف نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا جذباتی اعلان یونیوسٹی کے مرکزی کیمپس کی انتظامی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔ واضع رہے کہ میسوری یونیورسٹی کا یہ کمیپس 35 ہزار طلبا پر مشتمل ہے۔