رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 12لاکھ مہاجرین یورپی حدود میں داخل ہوئے، یورپی امیگریشن سروس

بدھ 11 نومبر 2015 11:55

برسلز ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) یورپی امیگریشن سروس فرنٹیکس کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک یورپی اتحاد سے بارہ لاکھ مہاجرین نے سرحد پار کی ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس جنوری سے اکتوبر تک ریکارڈ بارہ لاکھ افراد نے یورپی اتحاد کی سرحد عبور کی ہے۔یورپی امیگریشن سروس فرنٹیکس کا کہنا ہے مجموعی طور پر2014 کے اس عرصے کے دوران یورپ پہنچنے والے تارکین وطن اور مہاجرین کی کل تعداد جنوری سے اکتوبر کے درمیان پہنچنے والوں سے تقریبا" چار گنا زیادہ ہو گئی ہے۔