ایرانی صدرحسن روحانی ہفتے کو اٹلی اور فرانس کے دورے پر روانہ ہونگے

بدھ 11 نومبر 2015 11:54

تہران ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) ایران کے صدرحسن روحانی ہفتے کو اٹلی اور فرانس کے دورے پر روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال 14 جولائی کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کے بعد ایرانی صدرحسن روحانی ہفتے سے اٹلی کا دورہ لریں گے۔ وہ ایک عشرے میں یورپ کا سفر کرنے والے پہلے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس دورے کے دوران کئی وزراء بھی ایرانی صدر کی ہمراہ ہونگے جس کے بعد وہ فرانس کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔