دہشت گردی کا ہرقیمت پر مقابلہ کریں گے: شاہ سلمان

بدھ 11 نومبر 2015 11:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر کوارڈی نیشن چاہتا ہے۔ وہ دارلحکومت ریاض میں عرب اور جنوبی امریکا کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خطرات اور مشترکہ بین الاقوامی ایشوز سے متعلق کوارڈی نیشن پر مبنی تعاون چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف ملکوں کے رہنما اور اعلی سطحی وفود بڑی تعداد میں اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ریاض میں موجود ہیں جس کا مقصد جغرافیائی طور پر دور مگر معاشی لحاظ سے مضبوظ علاقوں میں روابط مضبوط کرنا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر وینزویلا کے صدر نیکولس مودورو کی ریاض آمد کے مناظر اور استقبالیہ تقریب براہ راست دکھائی گئی۔ وینزویلا اور سعودی عرب دونوں تیل برآمد کرنے والے تنظیم 'اوپیک' کے رکن ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچنے والوں میں سوڈان کے صدر عمرالبشیر، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، عراق کے فواد معصوم اور فلسطینی رہنما محمود عباس شامل ہیں۔دوسرے رہنماوٴں میں خلیجی ریاستوں کے سربراہاں اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نمایاں ہیں۔