پاکستان، چین اور باغی گروپ بھا رتی کیلئے فضائیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں، بھا رتی ائیر چیف
بدھ 11 نومبر 2015 11:50
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ہندوستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے کہاہے کہ پاکستان، چین اور باغی گروپس ہندوستانی فضائیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اروپ راہا نے برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو ہندوستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا۔بارہویں سبروتو مکرجی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے ہندوستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسیاں اثر انداز ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اپنے اقتصادی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔تبت کے خودمختار علاقے میں چین کی طرف سے تیزی سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ڈاوٴچنگ یاڈنگ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر، پاکستان کے ساتھ گوادر پورٹ کی تعمیر اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور میانمار کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات بھارت کے لیے سخت تشویش کا باعث ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.