اسلام آباد : اردو زبان نے نفاذ پر عملدر آمد نہ ہونے پر چئیرمین سینیٹ کا اظہار برہمی

سینیٹ اراکین نے اردو زبان کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے. سینیٹ اجلاس میں تمام سینیٹرز نے اُردو زبان کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا جس پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے دیئے گئے سوالوں کے جواب بھی نہیں آئے جبکہ 4 ماہ ہو چکے ہیں اُردو کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اُردو زبان کے نفاذ کیلئے تین ماہ کی مہلت دی تھی اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی 24 اگست کو منظوری دے دی تھی لیکن ابھی تک اس ضمن میں کچھ نہیں ہوا۔ دوسری جانب سینیٹ میں شیری رحمان کی غیر ملکی قرضوں سے متعلق تحریک بحث کے لیے منظور کر لی گئی.